نیرنگیاں تمہاری ہم کو ستا رہی ہیں
نیرنگیاں تمہاری ہم کو ستا رہی ہیں
پیاری تیری ادائیں دل کو لبھا رہی ہیں
تیر نگہ کا مارا کوئی نہ بچ سکے گا
کار خدنگ و ناوک آنکھیں دکھا رہی ہیں
یہ شور و شر تمہارا دل کو بہت ہے بھایا
جی میں یہ میرے آہیں دھومیں مچا رہی ہیں
ہم بے خودی میں اپنی جو کچھ کہہ رہے ہیں
یہ خود ادائیں تیری ہم کو سکھا رہی ہیں
دیکھو صفی نے مجھ کو ہے خادمیؔ عطا کی
دل میں مرے ادائیں اس کی سما رہی ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.