Sufinama

ان کو وہ قصے سنائے ہیں کہ جی جانتا ہے

نواب معین الدولہ بہادر

ان کو وہ قصے سنائے ہیں کہ جی جانتا ہے

نواب معین الدولہ بہادر

MORE BYنواب معین الدولہ بہادر

    دلچسپ معلومات

    تضمین بر غزل داغؔ دہلوی

    ان کو وہ قصے سنائے ہیں کہ جی جانتا ہے

    لب پہ نالے بھی وہ لائے ہیں کہ جی جانتا ہے

    وہ نئے رنگ جمائے ہیں کہ جی جانتا ہے

    لطف وہ عشق میں پائے ہیں کہ جی جانتا ہے

    رنج بھی ایسے اٹھائے ہیں کہ جی جانتا ہے

    تم نے سیکھا ہی نہیں شیوۂ اربابِ کرم

    یاد ہے تم کو بس اندازِ جفا، طرزِ ستم

    فتنے قربان ہیں جن پر یہ قدم ہیں وہ قدم

    ان ہی قدموں نے تمہارے، ان ہی قدموں کی قسم

    خاک میں ایسے ملائے ہیں کہ جی جانتا ہے

    جن کو پانا تھا انہیں پا گئیں دونوں آنکھیں

    دید کا دھوکا مگر کھا گئیں دونوں آنکھیں

    دیکھتے ہی انہیں شرما گئیں دونوں آنکھیں

    کعبہ و دیر میں پتھرا گئیں دونوں آنکھیں

    ایسے جلوے نظر آئے ہیں کہ جی جانتا ہے

    ہوش اڑاتے ہیں معینؔ کے بھی ہر اک جلوے سے

    دیکھ لینا ہی قیامت ہے ترا پردے سے

    جو یہاں آتا ہے جاتا نہیں وہ اپنے سے

    داغؔ وارفتہ کو ہم آج ترے کوچے سے

    اس طرح کھینچ کے لائے ہیں کہ جی جانتا ہے

    مأخذ :
    • کتاب : سرودِ روحانی (Pg. 295)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے