مذاق جرأت و ہمت کو آزما نہ سکے
دلچسپ معلومات
اسمعٰیل تاج قوال نے اسے اپنی آواز دی ہے۔
مذاق جرأت و ہمت کو آزما نہ سکے
ملائکہ بھی محبت کا بار اٹھا نہ سکے
نیاز و ناز کی حامل تھی زندگی اپنی
جبین دل کو ترے در سے ہم اٹھا نہ سکے
گلوں نے شبنمی آنسو تو پی لیے لیکن
جو آگ دل میں لگی تھی اسے بجھا نہ سکے
مجال ذوق سخن پھر کلیم کیا کرتے
کہ جب وہ سامنے آئے نظر ملا نہ سکے
نقاب روئے منور سے آپ اٹھائیں تو
وہ تھے کلیم جو جلووں کی تاب لا نہ سکے
زمانہ شاعر رنگیں بیاں سمجھتا ہے
نگاہ دوست میں نازاںؔ مگر سما نہ سکے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.