بہار آئی گھٹائیں بلا رہی ہیں تمہیں
دلچسپ معلومات
فلم ’’آج اور کل‘‘ کے نغمہ ’’یہ وادیاں یہ فضائیں‘‘ کی طرز پر۔
بہار آئی گھٹائیں بلا رہی ہیں تمہیں
یہ بھینی بھینی ہوائیں بلا رہی ہیں تمہیں
چلے بھی آؤ کہ راحت ملے تڑپنے سے
کہ دل جلوں کی صدائیں بلا رہی میں تمہیں
میرا کہا نہ سنو دل کی بات تو سن لو
کہ میرے دل کی دعائیں بلا رہی ہیں تمہیں
جھکے جھکے سے ذرا بادلوں کو دیکھو تو
سلام کر کے گھٹائیں بلا رہی ہیں تمہیں
تمہارے ظلم کا شکوہ نہیں مجھے لیکن
میری تڑپتی وفائیں بلا رہی ہیں تمہیں
خدا کے واسطے نازاںؔ کی آبرو رکھ لو
مچل مچل کے دعائیں بلا رہی ہیں تمہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.