Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

کیوں مجھ سے نظر پھیری اے مرشد مے خانہ

نازاں شولا پوری

کیوں مجھ سے نظر پھیری اے مرشد مے خانہ

نازاں شولا پوری

MORE BYنازاں شولا پوری

    دلچسپ معلومات

    فلم ’’شمع‘‘ بطرز ’’انصاف تیرا دیکھا اے ساقیٔ میخانہ‘‘

    کیوں مجھ سے نظر پھیری اے مرشد مے خانہ

    دریا کے پاس آکر پیاسا رہا مستانہ

    پوچھا نہ کبھی تو نے حال دل دیوانہ

    شمع تیری محفل میں جلتا رہا پروانہ

    برق فلک چمن میں کیوں جھانکتی پھرتی ہے

    گلشن میں یا الٰہی کس کا ہے آشیانہ

    کچھ آس لے کے دل میں لایا ہوں دل کو اپنے

    اے ترچھی نظر والے اک اس طرف نشانہ

    سرگرم گفتگو تھے غیروں سے سر محفل

    اپنے ہی فدائی کو تو نے نہیں پہچانا

    پھر تو نے بلایا ہے محفل میں عاشقوں کو

    کیا تیرا ارادہ ہے اے جلوۂ جانانہ

    لے کر بہار بستاں آیا ہے دل قفس میں

    ویرانے میں آبادی آبادی میں ویرانہ

    اک کیف ہے آنکھوں میں کیف میں آنکھیں ہیں

    دیوانے میں مستی ہے مستی میں ہے دیوانہ

    بے پر کے اڑ رہے ہیں پی پی کے جام عرفاں

    ساقی کا مے کدہ بھی نازاںؔ ہے پری خانہ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے