آپ کی راہ تکتا ہے بیمارِ غمِ دم کسی دم میں اس کا نکل جائے گا
آپ کی راہ تکتا ہے بیمارِ غمِ دم کسی دم میں اس کا نکل جائے گا
نازاں شولا پوری
MORE BYنازاں شولا پوری
آپ کی راہ تکتا ہے بیمارِ غمِ دم کسی دم میں اس کا نکل جائے گا
آ بھی جاؤ گھڑی دو گھڑی کے لیے بات رہ جائے گی وقت ٹل جائے گا
رخ سے چلمن نہ اپنے ہٹایا کرو دیکھو سارا زمانہ بدل جائے گا
نوجوانی کا عالم ہے جانِ جہاں جو تمہیں دیکھ لے گا پھسل جائے گا
لے کے پیغامِ عشرت بہار آگئی دل کے ارمان انگڑائی لینے لگے
ایسے موقعے پہ تو روٹھ جائے اگر حسرتوں کا جنازہ نکل جائے گا
اب امر نی کہاں لن ترانی سنا اس کے جلوے سے اچھا نہیں کھیلنا
جلوہ یار موسیٰ تماشہ نہیں ہوش اڑ جائیں گے طور جل جائے گا
کیا کہے گا جہاں یہ تو سوچا کرو پاس نازاںؔ کے ہرگز نہ آیا کرو
چوری چوری ملاقات اچھی نہیں دیکھ لے گا زمانہ تو جل جائے گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.