Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

سن لو کہ رنگ محفل کچھ معتبر نہیں ہے

نظر لکھنوی

سن لو کہ رنگ محفل کچھ معتبر نہیں ہے

نظر لکھنوی

MORE BYنظر لکھنوی

    سن لو کہ رنگ محفل کچھ معتبر نہیں ہے

    ہے ایک زبان گویا شمع سحر نہیں ہے

    مدت سے ڈھونڈھتا ہوں ملتا مگر نہیں ہے

    وہ اک سکون خاطر جو بیشتر نہیں ہے

    ہو لاکھ چارہ سازی لیکن اثر نہیں ہے

    ہاں در خور مداوا زخم جگر نہیں ہے

    دل تھا تو ہو رہا تھا احساس زندگی بھی

    زندہ ہوں اب کہ مردہ مجھ کو خبر نہیں ہے

    پردہ اٹھا دے اک دن تو اے حجاب ہستی

    پاتا ہوں اس کو دل میں دیکھا مگر نہیں ہے

    مرنے پہ جسم خاکی کیا ساتھ روح کا دے

    راہ عدم میں غافل گرد سفر نہیں ہے

    کیا گو مگو ہیں اے دل اصرار بے خودی بھی

    سب کو خبر ہے مجھ کو اپنی خبر نہیں ہے

    دنیا سے جا رہے ہو کیا لے کے اے نظرؔ تم

    زاد سفر نہیں ہے رخت سفر نہیں ہے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے