سارے محمدی کے حاجات سب خدا دے
دلچسپ معلومات
مناجات
سارے محمدی کے حاجات سب خدا دے
دونوں جہاں میں راحت بے رنج و بے عنا دے
جو مانگے اس کو وہ دے افزوں زمدعا دے
بے آرزو کے بے حد انعام اور صلا دے
مشتاق نعمتیؔ کو دیدار مصطفیٰ دے
دیدار مصطفیٰ میں اپنے اسے بقا دے
اسلام تا قیامت عالی رہے ہمیشہ
ایمان ہم سبھوں کا باقی رہے ہمیشہ
ہم سب پہ تیرا سایہ کافی رہے ہمیشہ
تو سب محمدی کا حامی رہے ہمیشہ
مشتاق نعمتیؔ کو دیدار مصطفیٰ دے
دیدار مصطفیٰ میں اپنے اسے بقا دے
ننگوں کو کسوتیں دے بھوکوں کو نعمتیں دے
تشنوں کو شربتیں دے مفلس کو دولتیں دے
محتاج پر کرم کر بے رنج حاجتیں دے
محنت کشیدگوں کو اللہ راحتیں دے
مشتاق نعمتیؔ کو دیدار مصطفیٰ دے
دیدار مصطفیٰ میں اپنے اسے بقا دے
ایماں کے ساتھ ہم کو دنیا سے تو اٹھا لے
دنیا و دیں میں میرا سب عیب تو چھپا لے
نامہ سیاہ میرا محشر میں مت نکالے
ہم کو مرے نبی کے دامن تلے لکا لے
مشتاق نعمتیؔ کو دیدار مصطفیٰ دے
دیدار مصطفیٰ میں اپنے اسے بقا دے
دے سوز جو جلا دے پندار اور ریا کو
دے آگ جو جلا دے سب تیرے ماسوا کو
دے درد جس سے پہنچیں ہم اپنے مصطفیٰ کو
دے عشق جس سے پاویں اس دولت بقا کو
مشتاق نعمتیؔ کو دیدار مصطفیٰ دے
دیدار مصطفیٰ میں اپنے اسے بقا دے
- کتاب : Al-Mujeeb, Phulwari Sharif (Pg. 35)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.