Sufinama

نگاہ والے نہ کچھ پاؤں سر کو دیکھتے ہیں

امداد علی علوی

نگاہ والے نہ کچھ پاؤں سر کو دیکھتے ہیں

امداد علی علوی

MORE BYامداد علی علوی

    نگاہ والے نہ کچھ پاؤں سر کو دیکھتے ہیں

    وہ طرز دیدۂ ایں نظر کو دیکھتے ہیں

    کسی کے ہم نہیں عیب و ہنر کو دیکھتے ہیں

    بشر کو دیکھتے ہیں ہاں بشر کو دیکھتے ہیں

    جسد کو پھونک ہی دیتے ہیں صورت ہیزم

    جناب عشق نہ کچھ خشک و تر کو دیکھتے ہیں

    جو ان کے تیر نگہ چلتے ہیں تو حسرت سے

    کبھی تو دل کو کبھی ہم جگہ کو دیکھتے ہیں

    خدا کا ذکر جب آ جاتا ہے تو حیرت سے

    ہم اور وہ تعجب سے گھر کو دیکھتے ہیں

    جو لا مکاں تھے مشہور وہ مکاں میں ملے

    ہم اور وہ تعجب سے گھر کو دیکھتے ہیں

    خدا پرست کہے کوئی بت پرست کہے

    یہ علویؔ ہم تو جمال بشر کو دیکھتے ہیں

    مأخذ :
    • کتاب : خمخانۂ ازلی (Pg. 133)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے