نشاں اس کا کسی سے کب بیاں ہو
نشاں اس کا کسی سے کب بیاں ہو
وہی پاوے نشاں جو بے نشاں ہو
منزہ وہ تو ہے کون و مکاں سے
مکاں اس کو کہاں جو لا مکاں ہو
کوئی جاگہ نہیں پر اس سے خالی
زمین ہو عرش ہو یا آسماں ہو
سوا اس کے نہیں کوئی جہاں میں
تلاش اس کی کرو یارو جہاں ہو
ترابؔ استاد سے معلوم کر لو
طریق معرفت گر قدرداں ہو
غنیمت ہے ملاقات آج اس کی
خدا معلوم پھر کب ہو کہاں ہو
- کتاب : Naghma-e-Sheeri'n (Pg. 16)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.