آدم بنایا تو نے حوا بنائی تو نے
آدم بنایا تو نے حوا بنائی تو نے
پتلا بنایا تو نے پھر جان پائی تو نے
ابلیس کو کہا تو کر سجدہ صدق دل سے
اس کا قصور کیا تھا غفلت کرائی تو نے
شکل حسین ہو کر درجہ کمال پایا
پھر بن یزید ظالم خنجر چلائی تو نے
منصور سے ہویدا ہوا تھا راز تیرا
فوراً پکڑ کے اس کو سولی دکھائی تو نے
شمس کی کیا خطا تھی آ کھال کیوں اتاری
آواز قم باذنی اس دم سنائی تو نے
موسیٰ بے ہوش ہوا کہتا تھا رب ارنی
آواز لن ترانی کوہ میں سنائی تو نے
کہیں ہو کے شان قادر کہیں ہو کے شان خواجہ
کہیں بن مرید صادق گردن جھکائی تو نے
اب یہ بتا تو مجھ کو جاؤں میں کس طرف کو
کعبہ بنایا تو نے گنگا بنائی تو نے
مسجد و بت کدہ میں راز و نیازؔ تیرا
احد سے ہو کے احمد صورت دکھائی تو نے
- کتاب : Kalam-e-Niyaz Urf Nala-e-Firaq (Pg. 17)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.