Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

غیر کے گھر جاتے ہوئے آج صنم دیکھ لیا

نیاز وزیرآبادی

غیر کے گھر جاتے ہوئے آج صنم دیکھ لیا

نیاز وزیرآبادی

غیر کے گھر جاتے ہوئے آج صنم دیکھ لیا

تو نہ مانے گا مگر تیری قسم دیکھ لیا

ان کے گھر جانے کی کل کھائی تھی قسمیں تو نے

آج ساجن ترا ایمان و دھرم دیکھ لیا

مجھ سے نفرت ہے تجھے غیر سے الفت پیارے

کیا وجہ مجھ کو بتا جور و ستم دیکھ لیا

دل دیا جان بھی دی پھر ہو خفا کیا ہے خطا

باعث رنج بتا کیا ہے جرم دیکھ لیا

دیکھ کر نبض مری یوں وہ طبیبا بولا

یہ تو جینے کا نہیں دم ہے ختم دیکھ لیا

سن کے مضمون غزل بولا دکھاؤ وہ نیازؔ

با لیاقت ہے عجب جوہر قلم دیکھ لیا

مأخذ :
  • کتاب : Kalam-e-Niyaz Urf Nala-e-Firaq (Pg. 18)

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY
بولیے