یا محی الدین مجھ کو شوق ہے دیدار کا
دلچسپ معلومات
منقبت درشان غوث پاک شیخ عبدالقادر جیلانی (بغداد-عراق)
یا محی الدین مجھ کو شوق ہے دیدار کا
ہے بسا آنکھوں میں نقشہ آپ کے دربار کا
چشم گریاں دل ہے بریاں ہجر میں تیرے شہا
دم لبوں پر آ گیا ہے آپ کے بیمار کا
بحر عصیاں میں ہوں ڈوبا المدد یا غوث پاک
سن لو تاکہ غور سے اس بندۂ ناچار کا
نہ ہوں صوفی نہ ہوں عالم نہ ہوں زاہد پارسا
میں سگ ناپاک ہوں بس آپ کے دربار کا
ہو ولی محبوب حق زیر قدم سب اولیا
دوش پہ تیرے قدم ہے احمد مختار کا
دشمنوں کا فکر غم مجھ کو نہیں مطلق نیازؔ
ہاتھ میں قبضہ ہے میرے قادری تلوار کا
- کتاب : Kalam-e-Niyaz Urf Nala-e-Firaq (Pg. 3)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.