Font by Mehr Nastaliq Web

مریضوں کو تسکین ذرا دیتے جاؤ

پاروتی

مریضوں کو تسکین ذرا دیتے جاؤ

پاروتی

MORE BYپاروتی

    مریضوں کو تسکین ذرا دیتے جاؤ

    دوا دیتے جاؤ دعا دیتے جاؤ

    دعا گر نہ دو تو سنا دیتے جاؤ

    مرے پیار کا کچھ صلا دیتے جاؤ

    گزر گاہ خوباں میں اپنی صدا ہے

    کوئی بوسہ راہ خدا دیتے جاؤ

    یہ نازک سا اک شیشہ تم دل کے پتھر

    خدا کے لیے دل مرا دیتے جاؤ

    مرا دل تو برباد ہی کر چکے تم

    کہاں اب ملو گے پتا دیتے جاؤ

    میں کیا کہہ کے سمجھاؤں گا اپنے دل کو

    زباں مجھ کو بہر خدا دیتے جاؤ

    جلیل آ ہی جائے گا رحم اس صنم کو

    تم اللہ کا واسطہ دیتے جاؤ

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے