ہر سانس میری یا رب تجھ کو ہی پکاری ہے
ہر سانس میری یا رب تجھ کو ہی پکاری ہے
یوں یادِ الٰہی میں ایک عمر گزاری ہے
ہم عاشقِ صادق ہیں اس نورِ مجسم کے
یہ دوزخ جنت کیا ہر چیز ہماری ہے
پی کر مئے الفت کو تم بھی تو کبھی دیکھو
عقبیٰ بھی تمہارا ہے، دنیا بھی تمہاری ہے
یہ کعبہ کلیسا ہو یا دیر و حرم ساقی
کیا کام کسی سے اب جب یار سے یاری ہے
کیا خوف قدیراللہ جو تیرے دیوانے ہیں
دامن بھی تمہارا ہے، قدرت بھی تمہاری ہے
یہ پیرؔ کے در سے ہی ہر چیز ملی ہم کو
بس ان کی محبت ہی سو جان سے پیاری ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.