ہمارا اور کوئی غم گسار بھی تو نہیں
ہمارا اور کوئی غم گسار بھی تو نہیں
تری قسم کا مگر اعتبار بھی تو نہیں
جفا پسند نہیں ناگوار بھی تو نہیں
ستم تو یہ ہے کہ تو شرمسار بھی تو نہیں
تری نگاہ کو آخر کہاں تلاش کروں
رکی نہ دل میں مگر آر پار بھی تو نہیں
کسی غریب پہ آنسو بہائے کون یہاں
یہ بے کسی ہے کہ شمع مزار بھی تو نہیں
ہزار بار پکارا اسے محبت میں
جواب اس نے دیا ایک بار بھی تو نہیں
تلاش پھر ہے مری آج کیوں زمانے کو
نشان قبر کہاں اب غبار بھی تو نہیں
کہاں پہ جا کے کریں کنج عافیت کی تلاش
نصیرؔ جائے سکوں کوئے یار بھی تو نہیں
- کتاب : کلیات نصیرؔ گیلانی (Pg. 834)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.