میرا غم اور میری ہر خوشی تم سے ہے
میرا غم اور میری ہر خوشی تم سے ہے
جان من یہ میری زندگی تم سے ہے
اے میری جان جاں اے میری مہرباں
تم سے رنگین ہیں یہ زمیں آسماں
تم سے آباد ہے میرے دل کا جہاں
تم میرا چاند ہو چاندی تم سے ہے
تو نشانی محبت کی منزل کی ہے
تیرے دم سے حسیں انجمن دل کی ہے
ساری رونق تمہی سے یہ محفل کی ہے
شمع محفل ہو تم روشنی تم سے ہے
فیصلہ ہے یہی بات ہے یہ اٹل
حسن والوں میں تیرا نہیں ہے بدل
گیت کا حسن ہو تم ہو جان غزل
شاعروں کی حسیں شاعری تم سے ہے
- کتاب : کلیاتِ پرنم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.