نقش بن بن کے نگاہوں میں سمانے والے
نقش بن بن کے نگاہوں میں سمانے والے
یاد آتے ہیں بہت ہم کو نبھانے والے
سانس کیا ہے تیری آمد کا یقیں ہے مجھ کو
کون کہتا ہے نہیں آتے ہیں جانے والے
لاج الفت کے لیے رسم تغافل ہی سہی
کہیں رسوا نہ کریں ہم کو زمانے والے
تم کو نسبت کا بھرم رکھنا پڑے گا اک دن
آ بھی جا او میری تقدیر بنانے والے
ایسی پلوا دے کے ہر لمحہ مجھے ہوش رہے
یوں تو آئے ہیں بہت ہوش اڑانے والے
زندگی پائی ہے صاحب نے تیری آنکھوں سے
یہ میرے پیر ہیں آنکھوں سے پلانے والے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.