Sufinama

سنو اے مومنوں رمضان عظمت کا مہینہ ہے

قیصر رتناگیروی

سنو اے مومنوں رمضان عظمت کا مہینہ ہے

قیصر رتناگیروی

MORE BYقیصر رتناگیروی

    سنو اے مومنوں رمضان عظمت کا مہینہ ہے

    یقیناً خیروبرکت اور رحمت کا مہینہ ہے

    رسول‌ اللہؐ پر قرآن اترا اس مہینے میں

    نزول فضل خالق کا اطاعت کا مہینہ ہے

    زکوٰۃ و روزہ کے ارکان ہوتے ہیں ادا اس میں

    سخاوت عام ہوتی ہے سخاوت کا مہینہ ہے

    حدیث رحمت للعالمیں سے صاف ظاہر ہے

    یتیموں بے نواؤں پر عنایت کا مہینہ ہے

    منور نور ایماں سے یہ کر دیتا ہے سینوں کو

    خدائے پاک و برتر کی عبادت کا مہینہ ہے

    عبادت میں کرو کثرت ثوابوں میں بھی کثرت ہے

    کرو یاد خدا ہر دم ریاضت کا مہینہ ہے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے