Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

گناہوں سے کرو توبہ قیامت آنے والی ہے

قیصر صدیقی سمستی پوری

گناہوں سے کرو توبہ قیامت آنے والی ہے

قیصر صدیقی سمستی پوری

MORE BYقیصر صدیقی سمستی پوری

    مسلمانوں سنبھل جاؤ قیامت آنے والی ہے

    گناہوں سے کرو توبہ قیامت آنے والی ہے

    روشن کرو دلوں کو محبت کے نور سے

    تم کو سکوں ملے گا قناعت کے نور سے

    پیشانی جگمگائے گی عزت کے نور سے

    مٹ جائے گا اندھیرا شرافت کے نور سے

    یہ گمراہی یہ بے دینی مصیبت ڈھانے والی ہے

    گناہوں سے کرو توبہ قیامت آنے والی ہے

    شیطان کے قریب ہو یزداں سے دور ہو

    ہو مبتلا گناہوں میں ایماں سے دور ہو

    انسانیت سے دور ہو انساں سے دور ہو

    حد ہے کہ تم حدیث سے قرآں سے دور ہو

    یہی دوری تمہیں دوزخ تلک لے جانے والی ہے

    گناہوں سے کرو توبہ قیامت آنے والی ہے

    ٹی وی کے دیکھنے سے فرصت نہیں تمہیں

    گویا نماز روزہ کی حاجت نہیں تمہیں

    اب نیکیوں کی کوئی ضرورت نہیں تمہیں

    اللہ اور رسول کی چاہت نہیں تمہیں

    گھٹا تم فلک سے آگ اب برسانے والی ہے

    گناہوں سے کرو توبہ قیامت آنے والی ہے

    دنیا کی یہ خواہش تمہیں برباد کرے گی

    بے داد ہی کرتی ہے یہ داد کرے گی

    قانونِ خدا سے تمہیں آزاد کرے گی

    فرعون کرے گی کبھی شداد کرے گی

    تمہاری ہر ادا دنیا سے دھوکہ کھانے والی ہے

    گناہوں سے کرو توبہ قیامت آنے والی ہے

    پہلے تمہیں نے چھوڑی ہے تعظیم دین کی

    دیتے نہیں ہو بچوں کو تعلیم دین کی

    کیسے کریں گے بات یہ تسلیم دین کی

    کیا کر سکیں گے عزت و تکریم دین کی

    تمہاری بے حسی اس نسل کو بہکانے والی ہے

    گناہوں سے کرو توبہ قیامت آنے والی ہے

    کی تم جو نے غفلت یہ اسی کا ہے نتیجہ

    آنکھوں کو ذرا کھول کے اب دیکھوں تماشا

    پھر سوچنا کس موڑ آئی ہے دنیا

    آ جائے گا ماتھے پے ندامت کا پسینہ

    نئی تصویر اب قدرت ہمیں دکھلانے والی ہے

    گناہوں سے کرو توبہ قیامت آنے والی ہے

    اب باپ کو بھی باپ سمجھتے نہیں ہیں لوگ

    عزت بھی اپنی ماؤں کی کرتے نہیں ہیں لوگ

    اب بھائی اور بہنوں کا دیتے نہیں ہیں لوگ

    بھوکے پڑوسیوں کو کھلاتے نہیں ہیں لوگ

    نہ جانے اور کیا دنیا ہمیں دکھلانے والی ہے

    گناہوں سے کرو توبہ قیامت آنے والی ہے

    بے پردہ اپنے گھر سے نکلتی ہیں عورتیں

    دکھلاتی ہے ادائیں مچلتی ہیں عورتیں

    سانچے میں بے حیائی کے ڈھلتی ہیں عورتیں

    مردوں کو چھیڑتے ہوئی چلتی ہیں عورتیں

    یہ بے شرمی یہ ناسمجھی بلائیں لانے والی ہے

    گناہوں سے کرو توبہ قیامت آنے والی ہے

    یوں ہو گئی ہیں کپڑوں سے بیزار لڑکیاں

    جلوہ سے اب سجاتی ہیں بازار لڑکیاں

    کرنے لگی ہیں پیار کا بیوپار لڑکیاں

    یہ تیر لڑکیاں ہیں یہ تلوار لڑکیاں

    جوانی کی یہ نادانی جہنم پانے والی ہے

    گناہوں سے کرو توبہ قیامت آنے والی ہے

    اب ناچتی ہیں بیٹیاں باپوں کے سامنے

    عریانیت دکھلاتی ہیں لوگوں کے سامنے

    دنیا کھڑی ہوئی ہے بلاؤں کے سامنے

    منظر عجیب ہے یہ نگاہوں کے سامنے

    ہوئی ہر چیز بازاری وفا مٹ جانے والی ہے

    گناہوں سے کرو توبہ قیامت آنے والی ہے

    پچھم کی ایسی آئی ہوا اپنے دیس میں

    پھیلی ہے نگیپن کی وبا اپنے دیس میں

    لندن کی دیکھ لیجیے ادا اپنے دیس میں

    پیرس کا آ رہا ہے مزہ اپنے دیس میں

    نئی تہذیب گھر میں یہ برائی لانے والی ہے

    گناہوں سے کرو توبہ قیامت آنے والی ہے

    فیشن کے شوق نے ہے کیا اس قدر خراب

    ملتی نہیں ہے گھر میں کوئی مذہبی کتاب

    گانوں کی دھن پر ناچتا رہتا ہے اب شباب

    ٹی وی ہر گھر کے لیے بن گئ عذاب

    یہ جو روشنی ہے دین کو کھا جانے والی ہے

    گناہوں سے کرو توبہ قیامت آنے والی ہے

    ہر دل میں برائی ہے ہر اک گھر میں برائی

    آنکھوں میں بدی چھائی اور سر میں برائی

    بھائی میں برائی ہے برادر میں برائی

    گھر کرنے لگی ہے دلِ قیصرؔ میں برائی

    نصیحت یہ تمہاری روح کو تڑپانے والی ہے

    گناہوں سے کرو توبہ قیامت آنے والی ہے

    ویڈیو
    This video is playing from YouTube

    Videos
    This video is playing from YouTube

    انیس صابری

    انیس صابری

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے