اس چمن میں صبح جو اترائے گا
اس چمن میں صبح جو اترائے گا
شام کو گل کی طرح کملائے گا
کر لے سودا نقد پھر پچھتائے گا
جو یہاں دے گا وہی واں پائے گا
نقد ایماں گانٹھ سے کھل جائے گا
نیند غفلت کی اگر سو جائے گا
خاک کا پتلا ہے انسان ضعیف
آخر اک دن خاک میں مل جائے گا
فکر فردا آج کرنی چاہیے
فاتحہ کو گور پر کون آئے گا
دوستو دنیا نہیں جائے قیام
جو یہاں آیا ہے اک دن جائے گا
رنج پہنچانے سے کب ملتا ہے گنج
تخم جو ڈالا وہی پھل کھائے گا
شمع مہر و مہ بھی گل ہو جائے گی
کچھ غریبوں کا دیا کام آئے گا
زندۂ جاوید ہے وہ آدمی
پیشتر مرنے سے جو مر جائے گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.