حال پر میرے کرم اے مرے مولیٰ کر دے
حال پر میرے کرم اے مرے مولیٰ کر دے
یاد سے اپنی تو روشن مرا سینہ کر دے
رات دن میں ترے محبوب کا جلوہ دیکھوں
یا خدا تو مجھے نزدیک مدینہ کر دے
میرا ہر لمحہ ہر ایک سانس عبادت میں کٹے
میرے اللہ مجھے ایسا تو بندہ کر دے
کربلا والے شہیدوں کا بنوں میں غلام
دل میں وہ شوق شہادت میرے پیدا کر دے
مر مٹوں عزت و توقیر رسالت کے لیے
میرے اس عزم کا سامان مہیا کر دے
اہل بیت نبوی کا میں رہوں سائل در
اور اس دل کو فدا کار صحابہ کر دے
یہ گنہ گار رجبؔ ہے ترا محتاج کرم
لطف اس پر بہ طفیل بطحہ کر دے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.