کوئی احسان نہ بھولے گا یہ مولائی کا
کوئی احسان نہ بھولے گا یہ مولائی کا
اشرف الخلق ہی رتبہ ہے پذیرائی کا
میں بھی سرکار کے منگتوں میں گنا جاتا ہوں
یہ بھی انعام ملا ان سے شناسائی کا
سر تو سجدے میں کٹا دل میں حکومت کر لی
مرتبہ دیکھیے کربل میں یہ مولائی کا
دل کی پوچھیں تو کوئی دل میں تمنا ہی نہیں
حال بس آپ ذرا پوچھ لیں شیدائی کا
حسرت دید لیے میں تو تڑپتا ہوں مگر
امتحاں لیتے ہیں وہ میری شکیبائی کا
حوصلہ اور بڑھا اور بڑھا اور بڑھا
جب کسی غیر نے چرچا کیا رسوائی کا
راز الفت کے سبھی پھیل گئے عالم میں
شکریہ آپ کی اس انجمن آرائی کا
- کتاب : Sukhan Waraan-e-Izzat (Pg. 194)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.