سب سے جہاں میں اعلیٰ ہے رتبہ فقیر کا
سب سے جہاں میں اعلیٰ ہے رتبہ فقیر کا
یہ ہے طفیل سارا جناب امیر کا
لاکھوں ہی اولیا ہوئے اس خاندان میں
کیا معجزہ ہے حضرت پیران پیر کا
مشکل کشائی کیجیے یا پیر دستگیر
تم بن جہاں میں کوئی نہیں مجھ حقیر کا
ذرہ کو آفتاب کیا اک نگاہ میں
ادنیٰ یہ ہے اثر مرے روشن ضمیر کا
محبوب کبریا ہے وہ سلطان اولیا
امجد علی ہے نام میرے دستگیر کا
مرشد کا تیرے سر پہ ہے ہر وقت سایۂ لطف
سیدؔ ہے خوف کیا تجھے روزِ اخیر کا
- کتاب : Naghma-e-Sheeri'n (Pg. 19)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.