دیکھ کے میری بے خودی آپ نے کچھ کہا نہیں
دیکھ کے میری بے خودی آپ نے کچھ کہا نہیں
آپ کا کیا خیال ہے ہوش میں آؤں یا نہیں
حیرت عام ہو گئی جلوۂ بے پناہ سے
اس نے نقاب اٹھا دیا اب کوئی دیکھتا نہیں
غیرت عشق کیا کروں شوق کی کشمکش میں ہوں
وہ ہے کہ پوچھتے نہیں دل ہے کہ مانتا نہیں
کہتے ہیں دوست اے صباؔ عشق نہیں جنوں ہے یہ
اس کے لیے تڑپتے ہو جو تمہیں جانتا نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.