Font by Mehr Nastaliq Web

دل بتوں پر فدا کیا میں نے

صفی لکھنوی

دل بتوں پر فدا کیا میں نے

صفی لکھنوی

MORE BYصفی لکھنوی

    دل بتوں پر فدا کیا میں نے

    بار الہ یہ کیا کیا میں نے

    خوں نہ تھمنا تھا آنکھ سے نہ تھما

    عقدۂ دل جو وا کیا میں نے

    دل نے درد آشنا کیا مجھ کو

    دل کو صبر آزما کیا میں نے

    اشک غم تیرے قطرہ قطرہ کو

    گوہر مدعا کیا میں نے

    مر گیا دل کی رہ گئیں دل میں

    ضبط بے انتہا کیا میں نے

    نزع میں آ کے چھیڑ یہ کیسی

    اب تو وعدہ وفا کیا میں نے

    خار گم دل سے یوں نکل نہ سکا

    ریشہ ریشہ جدا کیا میں نے

    مے کدہ سے چلا گیا مسجد

    ارے توبہ یہ کیا کیا میں نے

    صورت شبنم اپنے دل کو صفیؔ

    مست ذوق فنا کیا میں نے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے