آندھیوں اور موج طوفاں سے گزر جانے کے بعد
دلچسپ معلومات
موسیٰ آزاد قوال کی آواز میں فلمی طرز پر لکھی ہوئی مقبولِ عام قوالی۔
آندھیوں اور موج طوفاں سے گزر جانے کے بعد
ناؤ ڈوبی ہے مری دریا اتر جانے کے بعد
دوستوں پر اس قدر ناداں بھروسہ تو نہ کر
ساتھ نہ دیں گے یہ دولت تیری جانے کے بعد
اپنی رعنائی پہ اتنا ناز مت کر تو اے چاند
کون دیکھے تجھ کو اس بت کے سنور جانے کے بعد
قید سے صیاد نے بلبل کو چھوڑا بھی تو کب
بلبل بے بس کے بال و پر کتر جانے کے بعد
چاندی بدلی سے نکل کر چھپ رہا ہو جس طرح
ایسا چہرہ لگتا ہے زلفیں بکھر جانے کے بعد
کے جی بھر کے خدا را دیکھ لو ساغرؔ کو تم
لوٹ کر آتا نہیں ہے کوئی مر جانے کے بعد
- کتاب : Moosa Azad Qawwal, Part 1 (Pg. 9)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.