Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

دیکھا نہیں ہے آج تک اور جانتے ہیں ہم

ساغر سلطان پوری

دیکھا نہیں ہے آج تک اور جانتے ہیں ہم

ساغر سلطان پوری

MORE BYساغر سلطان پوری

    دیکھا نہیں ہے آج تک اور جانتے ہیں ہم

    اے حسن تجھ کو اپنا خدا مانتے ہیں

    بے شبہ ذرے ذرے پنہاں ہے تیرا حسن

    در در کی خا ک یوں ہی نہیں چھانتے ہیں ہم

    خالی ہیں جام رندوں کے اور تو ہے بے نیاز

    ساقی ترے خلوص کو پہنچانتے ہیں ہم

    اے ساقیٔ ذی وقار نہ بزدل سمجھ ہمیں

    کر ڈالتے ہیں جی میں جو کچھ ٹھانتے ہیں ہم

    چشمِ وفات میں یہ بھی محبت کی ہے ادا

    کب ان کی بے رخی کا برا مانتے ہیں ہم

    ساغرؔ یہ ایک طرز ہے اچھی ہو یا بری

    پینے سے پہلے اچھی طرح چھانتے ہیں ہم

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے