Font by Mehr Nastaliq Web

دیکھا نہیں ہے آج تک اور جانتے ہیں ہم

ساغر سلطان پوری

دیکھا نہیں ہے آج تک اور جانتے ہیں ہم

ساغر سلطان پوری

MORE BYساغر سلطان پوری

    دیکھا نہیں ہے آج تک اور جانتے ہیں ہم

    اے حسن تجھ کو اپنا خدا مانتے ہیں ہم

    بے شبہ ذرے ذرے میں پنہاں ہے تیرا حسن

    در در کی خاک یوں ہی نہیں چھانتے ہیں ہم

    خالی ہیں جام رندوں کے اور تو ہے بے نیاز

    ساقی ترے خلوص کو پہچانتے ہیں ہم

    اے ساقیٔ ذی وقار نہ بزدل سمجھ ہمیں

    کر ڈالتے ہیں جی میں جو کچھ ٹھانتے ہیں ہم

    چشم وفات میں یہ بھی محبت کی ہے ادا

    کب ان کی بے رخی کا برا مانتے ہیں ہم

    ساغرؔ یہ ایک طرز ہے اچھی ہو یا بری

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے