سو بار ہوئی دل کی بری طرح تباہی
سو بار ہوئی دل کی بری طرح تباہی
معصوم ہے پھر بھی تری دزدیدہ نگاہی
تو خانہ بر انداز بنے یا مرا دم ساز
ہے تیری حکومت ترا سکہ تری شاہی
تونے بھی اگر پھیر لی چشم کرم اپنی
ہم جیسے گناہ گار کہاں جائیں الٰہی
احساس کی دنیا میں ہوں کیوں جی نہ بھر آئے
دیکھی نہیں جاتی ترے بندوں کی تباہی
تقدیر محبت بھی کہاں جا کے لڑی ہے
میں بندۂ پر عیب وہ محبوب الٰہی
یوں ڈھل گئی مرضی مری منشا پہ کسی کے
جو بات مرے دل میں ٹھنی اس نے وہ چاہی
ڈرتا ہوں میں جب زہد پہ کرتا ہے کوئی ناز
لٹیا نہ ڈبو دے کہیں نا کردہ گناہی
ساقی تری یاد آتے ہی کھو دیتی ہے مجھ کسی
مستانہ روش مست ادا مست نگاہی
یہ عشق کی منزل ہے قدم پھونک کے رکھیے
کاملؔ ہے یہاں ایک تباہی سی تباہی
- کتاب : سرودِ روحانی (Pg. 268)
- اشاعت : Second
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.