نجات دائمی ہے حسن والوں کی نگاہوں میں
نجات دائمی ہے حسن والوں کی نگاہوں میں
جسے آنا ہو آ جائے محبت کی پناہوں میں
دو عالم کو لئے پھرتے ہیں جو اپنی پناہوں میں
وہ جلوے کیا سما سکتے ہیں انساں کی نگاہوں میں
نظر والا نہیں مجھ سا تمہاری جلوہ گاہوں میں
میں حیرت کو بتوں کی پیش کرتا ہوں گواہوں میں
جھلک اس راز سر بستہ کی ہے میرے گناہوں میں
چھپا رکھا تھا جس کو صوفیوں نے خانقاہوں میں
نہ ہوتا احترام عشق اگر ان کی نگاہوں میں
تو کیوں یہ اہتمام حسن ہوتا کج کلاہوں میں
ہم اے سیمابؔ وہ مسند نشین ملک معنی ہیں
ہمارا ذکر ہوتا ہے ادب سے بادشاہوں میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.