کہاں ہیں انتہائے ذوق کامل دیکھنے والے
کہاں ہیں انتہائے ذوق کامل دیکھنے والے
ہمیں دیکھیں کہ ہم ہیں حسن باطل دیکھنے والے
ہیں اصلی جلوۂ دنیائے باطل دیکھنے والے
مل کر رنگ ویرانی و محفل دیکھنے والے
نظر رکھتے نہیں پائے طلب کی نارسائی پر
اہل کے ہاتھ میں دامان منزل دیکھنے والے
نہ جانے کیا مآل آیا نظر مشق تصور کا
پھڑک اٹھے جمال و جلوۂ دل دیکھنے والے
ذرا سے دل میں اے سیمابؔ اک دنیائے عرفاں ہے
مجھے حیرت سے تکتے ہیں مرا دل دیکھنے والے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.