ان شرک کی حدوں سے اسے دور جا کے دیکھ
ان شرک کی حدوں سے اسے دور جا کے دیکھ
دل سے چھپا کے دیکھ نظر سے بچا کے دیکھ
حال تباہ عشق نہ یوں مسکرا کے دیکھ
تیور بدل نہ جائیں مزاج وفا کے دیکھ
تیرے نصیب میں نہیں یہ ساز و برگ عشق
میرے تن فگار پہ ٹکڑے قبا کے دیکھ
کعبہ بھی دل بنا ترا دیر و کنشت بھی
سب کچھ تو بن چکا اسے اب دل بنا کے دیکھ
سنتے ہیں علم و فن کی وہاں قدر ہے ابھی
سیمابؔ ایک بار دکن تو بھی جا کے دیکھ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.