آپ کے غم سے فیضیاب عشرت زندگی نہیں
آپ کے غم سے فیضیاب عشرت زندگی نہیں
زندگی آپ کے سپرد یہ مرے کام کی نہیں
عیش و نشاط دہر کی میرے لئے کمی نہیں
عیش و نشاط پر مگر میری نگاہ بھی نہیں
عذر گناہ کیوں کروں کیا مجھے آگہی نہیں
ترک اور اختیار پر قدرت آدمی نہیں
حسرت یک نگاہ کی کیا کہوں قدر کیا ہوئی
میں نے کہا کبھی کبھی اس نے کہا کبھی نہیں
رہ گزر جہاں میں ہے میگزرد پہ کار بند
شکوۂ جبر و اختیار مشرب وارثی نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.