معنی خزاں میں ہیں نہ حقیقت بہار میں
معنی خزاں میں ہیں نہ حقیقت بہار میں
دنیا کچھ اور ہے نظر ہوشیار میں
کیا دیکھتا ہے پیکر نا پئدار میں
انساں کو دیکھ کر عبرت انجام کار میں
خود مجھ کو انتظار کی لذت میں کھو دیا
اب خود تڑپ رہی ہیں مرے انتظار میں
محسوس کر رہا ہوں انہیں دل میں دیکھ کر
جیسے ہے کائنات مرے اختیار میں
سیمابؔ کائنات اثر گیر کیوں نہ ہو
دل کی صدا ہے نالۂ بے اختیار میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.