ہے ضبط غم سے جوش وفا میں خوشی مجھے
ہے ضبط غم سے جوش وفا میں خوشی مجھے
شاید مآل غم سے نہیں آگہی مجھے
محسوس انفرادیت اپنی ہوئی مجھے
دی کس نے بے خودی میں صلائے خودی مجھے
یہ ذوق انتظار یہ تنہائی مزار
تھا حسن اتفاق کہ نیند آ گئی مجھے
میں ہم وطن ہوں غالبؔ و میرؔ و نظیرؔ کا
سیمابؔ راس آئے نہ کیوں شاعری مجھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.