طول رہ حیات سے گھبرا رہا ہوں میں
طول رہ حیات سے گھبرا رہا ہوں میں
گھبرا رہا ہوں اور چلا جا رہا ہوں میں
چھوتی نہیں ہے مجھے پر جبریل کی ہوا
یہ کن بلندیوں پہ اڑا جا رہا ہوں میں
پھر دے رہا ہوں فطرت انساں کو درس ناز
سر آستاں حسن سے اٹھوا رہا ہوں میں
کیوں میرے ترک بادہ پہ تجھ کو یقیں نہیں
ساقی ترے لبوں کی قسم کھا رہا ہوں میں
تحلیل ہو رہا ہے مرا نور ہر نفس
تعمیر کائنات میں کام آ رہا ہوں میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.