نہ ہو گر آشنا نہیں ہوتا
نہ ہو گر آشنا نہیں ہوتا
بت کسی کا خدا نہیں ہوتا
تمہیں اس وقت یاد آتے ہو
جب کوئی آسرا نہیں ہوتا
کچھ محبت ہی سے ہے ضد سب کو
ورنہ دنیا میں کیا نہیں ہوتا
دل میں کتنا سکون ہوتا ہے
جب کوئی مدعا نہیں ہوتا
ہو نہ جب تک شکار نا کامی
آدمی کام کا نہیں ہوتا
حسن کا تذکرہ تو ہوتا ہے
برسبیل وفا نہیں ہوتا
زندگی تھی شباب تک سیمابؔ
اب کوئی سانحہ نہیں ہوتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.