تجھے اس رنگ میں کیا برق تجلیٰ دیکھیں
تجھے اس رنگ میں کیا برق تجلیٰ دیکھیں
طور پر آگ لگے لوگ تماشہ دیکھیں
کس طرح عبرت و حیرت کا تماشہ دیکھیں
جس طرف آپ نے دیکھا ہے ادھر کیا دیکھیں
ڈھونڈنے والے تری دید سے مایوس نہ ہوں
شام کعبہ نہ سہی صبح کلیسا دیکھیں
حسن ہے عالم صد رنگ یہاں سب کچھ ہے
جو تمہارے ہیں وہ کیوں جانب دنیا دیکھیں
یہ ہوائیں یہ گھٹائیں یہ نہائی ہوئی رات
بے تکلف مرا برسات منانا دیکھیں
کرم حضرت زیدی کے نثار اے سیمابؔ
ایک مدت سے تمنا تھی کہ ایٹا دیکھیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.