Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

صورتیں سست ہیں معنی کی طرف جانے میں

سیماب اکبرآبادی

صورتیں سست ہیں معنی کی طرف جانے میں

سیماب اکبرآبادی

صورتیں سست ہیں معنی کی طرف جانے میں

اب اذاں دو کہ ہم آتے ہیں صنم خانے میں

شاد و نا شاد گزاری اسی غم خانے میں

کوئی تو راز تھا مر مر کے جیے جانے میں

ہم نشیں کیا میں تجھے دعوت مے نوشی دوں

اشک ہی اشک بھرے ہیں مرے پیمانے میں

منزل عشق ہے جادہ و بے نقش قدم

اب نہ ہشیار میں جرأت ہے نہ دیوانے میں

لگتی رہتی ہے ہوائے نفس گرم سے آگ

ہوتے رہتے ہیں اضافے مرے ویرانے میں

قوت و بوالعجبی ذہن پرستش کی نہ پوچھ

یعنی اک بت ہے خدا بھی مرے بت خانے میں

جاگ اٹھی کیفیت سوز محبت سیمابؔ

صبح سے جان پڑی شام کے پروانے میں

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY
بولیے