رسا اس انجمن میں بھی نظر معلوم ہوتی ہے
رسا اس انجمن میں بھی نظر معلوم ہوتی ہے
جہاں موج ہوا بے بال و پر معلوم ہوتی ہے
مزاج آگاہ فطرت چشم تر معلوم ہوتی ہے
نوید غم نوید منتظر معلوم ہوتی ہے
پس ہر رہگزر اک رہگزر معلوم ہوتی ہے
یہ دنیا تا بہ دنیائے دگر معلوم ہوتی ہے
صدائے سادہ بھی وحشت اثر معلوم ہوتی ہے
ہوائے گل بڑی دیوانہ گر معلوم ہوتی ہے
مقام اک انتہائے عشق میں ایسا بھی آتا ہے
زمانے کی نظر اپنی نظر معلوم ہوتی ہے
کوئی الفت کا دیوانہ کوئی مطلب کا دیوانہ
یہ دنیا صرف دیوانوں کا گھر معلوم ہوتی ہے
سنا کر لنترانی چھپ گئی سیمابؔ جو بجلی
دل شاعر میں اب تک نغمہ گر معلوم ہوتی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.