شب غم کی سحر نہیں ہوتی
ہو بھی تو میرے گھر نہیں ہوتی
زندگی تو ہی مختصر ہو جا
شب غم مختصر نہیں ہوتی
لذت انتظار لیتا ہوں
یوں شب غم گزار لیتا ہوں
جب بھی ڈستی ہے مجھ کو تنہائی
نام تیرا پکار لیتا ہوں
کیا میری بات کا یقین نہیں
کوئی بھی آپ سے حسین نہیں
بے جھجک دل میں تم چلے آؤ
اس مکاں میں کوئی مکین نہیں
آپ آئیں غریب خانے میں
سچ تو یہ ہے مجھے یقین نہیں
آپ کے روئے یاسمیں کی قسم
چاند بھی اس قدر حسین نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.