Sufinama

منزل عشق میں جب رکھا ہے قدم ہر قدم کو بڑھانے کی کوشش کرو

شفیع شیدا

منزل عشق میں جب رکھا ہے قدم ہر قدم کو بڑھانے کی کوشش کرو

شفیع شیدا

MORE BYشفیع شیدا

    دلچسپ معلومات

    آواز : سکندر شاد قوال

    منزل عشق میں جب رکھا ہے قدم ہر قدم کو بڑھانے کی کوشش کرو

    زندگی کا صحیح لطف آ جائے گا تم مرے ساتھ آنے کی کوشش کرو

    نت نئے موڑ پر زندگی کے صنم ساتھ دینے کی کھائی تھی تم نے قسم

    بیتا بچپن جواں ہو گئے ہیں جو تم اپنا وعدہ نبھانے کی کوشش کرو

    کلیاں چٹکیں کھلے پھول گلشن ہنسے حوریں شرمائیں اور ہر فضا جھوم اٹھے

    جان من زندگی کے نئے موڑ پر اک نیا گل کھلانے کی کوشش کرو

    رشک گلشن ہے جان بہار حزیں بننے پائے نہ نقش قدم پر زمیں

    گلستاں کی ہوا بھی نہ پائے ہوا یوں دبے پاؤں آنے کی کوشش کرو

    شیدا پہلے بھی تھا شیدا ہوں آج بھی جب سکندر تھا میں آج بھی ہوں وہی

    تم کو شک ہو اگر میرے جذبات پر پھر مجھے آزمانے کی کوشش کرو

    مأخذ :
    • کتاب : Sikandar Shad Qawwal, Part 1 (Pg. 14)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے