میری آنکھوں میں آ گیا کوئی
میری آنکھوں میں آ گیا کوئی
اپنا جلوہ دکھا گیا کوئی
مجھ کو حیراں بنا گیا کوئی
میرے دل میں سما گیا کوئی
میں کہاں ہوں اسی کے جلوے ہیں
میری ہستی پہ چھا گیا کوئی
مجھ کو میں بھی نظر نہیں آتا
مئے عرفاں پلا گیا کوئی
اب ضرورت نہیں ہے رہبر کی
راستہ کیا دکھا گیا کوئی
یہ گلیمیؔ ہے آستانہ ہے
مجھ کو اپنا بنا گیا کوئی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.