Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

بے خودی میں عجب مزا دیکھا

شاہ عنایت اللہ صفی پوری

بے خودی میں عجب مزا دیکھا

شاہ عنایت اللہ صفی پوری

بے خودی میں عجب مزا دیکھا

سرِ مخفی کو برملا دیکھا

آپ ہی گل ہے آپ ہی بلبل

اس کو ہر رنگِ آشنا دیکھا

کہتا ہے آپ سمجھے بھی ہے آپ

اس کو ہر شے میں خود نما دیکھا

صورتِ قیس میں ہوا مجنوں

شکلِ لیلیٰ میں خوش نما دیکھا

آپ ہی بن کے عیسیٰ اور مردہ

آپ ہی آپ کو جلا دیکھا

ہو برا فروختہ بصورت شمع

شکل پروانہ میں جلا دیکھا

ساغر بے خودی سے ہو سر شار

ہم نے ہر شے میں اب خدا دیکھا

عالمِ عشق میں کہیں کیا ہم

جلوۂ حسن جا بجا دیکھا

فیض خادم صفی سے اے آثمؔ

اس کو دیکھا جس نہ تھا دیکھا

مأخذ :

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY
بولیے