فیض بخشی کی ہے کیا شان ترے کوچہ میں
فیض بخشی کی ہے کیا شان ترے کوچہ میں
مور بن جائے سلیمان ترے کوچہ میں
روح تو رہتی ہے ہر آن ترے کوچہ میں
آئے کیوں کر تن بے جان ترے کوچہ میں
آ نہیں سکتا وہاں اور نہ بلا سکتا ہوں
رات دن رہتا ہے بس دھیان ترے کوچہ میں
کیا عجب ہے کہ بنے صورت مجنوں لیلیٰ
چیر کر اپنا گریبان ترے کوچہ میں
مسکن روح مرا بعد فنا ہوگا وہیں
دفن ہو یا نہ ہو اے جان ترے کوچہ میں
خاک پر نقش کف پا ترے ہووے کیوں کر
فرش ہے دیدۂ حیران ترے کوچہ میں
چھوڑ دروازہ ترا جائیں کہاں ہم خاموشؔ
جان تو کر دیے قربان ترے کوچہ میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.