مجھے مشکل ہے تجھے پاس بلانا جانا
مجھے مشکل ہے تجھے پاس بلانا جانا
تو اگر چاہے تو آسان ہے آنا جانا
وہ تو بیدل ہے جسے اپنا میں جاناں جانا
ہوا بیگانہ جسے ہم نے یگانہ جانا
مل نہ مل مجھ سے مگر تا بہ ملاقات کبھی
دل سے اس بندہ کو ہرگز نہ بھلانا جانا
پھرا بہتیرا بھٹکتا ہوا بس آخر کار
ترے کوچہ کے تئیں اپنا ٹھکانہ جانا
جو پھرا تجھ سے تو بے شبہ خدا سے میں پھرا
ترے باعث ہے مجھے سارا زمانہ جانا
اک ملاقات ہے روحانی و گر جسمانی
کسی صورت سے وہ صورت کو دکھانا جانا
محفل یار میں خاموشؔ ہے لازم تجھ کو
مثل پروانہ پر و بال جلانا جانا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.