Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

تو نے مے خانہ نگاہوں میں چھپا رکھا ہے

محمود عالم حسینی

تو نے مے خانہ نگاہوں میں چھپا رکھا ہے

محمود عالم حسینی

MORE BYمحمود عالم حسینی

    تو نے مے خانہ نگاہوں میں چھپا رکھا ہے

    ہوش والوں کو بھی دیوانہ بنا رکھا ہے

    اب یقیناً مجھے معراج محبت ہوگی

    میرا سر آپ کے قدموں میں جھکا رکھا ہے

    ہر تمنا کو کلیجہ سے لگا رکھا ہے

    دل میں تیری ہی محبت کو چھپا رکھا ہے

    ہر قدم سجدہ بصد شوخ کیا کرتا ہوں

    میں نے کعبہ تیرے کوچے میں بنا رکھا ہے

    ناز کیسے نہ کروں بندہ نوازی پہ تری

    مجھ سے ناچیز کو جب اپنا بنا رکھا ہے

    جو بھی غم ملتا ہے سینے سے لگا لیتا ہوں

    میں نے ہر درد کو تقدیر بنا رکھا ہے

    یہ تری بندہ نوازی یہ کرم ہے تیرا

    مجھ گنہ گار کے عیبوں کو چھپا رکھا ہے

    جب بھی دیکھا تمہیں مخمور ہی دیکھا میں نے

    جانے کیا آپ نے سالک کو پلا رکھا ہے

    ویڈیو
    This video is playing from YouTube

    Videos
    This video is playing from YouTube

    تاج محمد اور شاد محمد نیازی

    تاج محمد اور شاد محمد نیازی

    مأخذ :
    • کتاب : کرم کے پھول (Pg. 16)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے