دنیا میں کچھ نہیں ہے کہا مان جائیے
دنیا میں کچھ نہیں ہے کہا مان جائیے
پردے پڑے ہوئے ہیں خدا تک اٹھائیے
دل کے نگر میں حسن جہاں سوز کی ہے دھوم
بازار سا لگا ہے خریدار چاہیے
اپنا عدم وجود کہاں ان کے سامنے
ان کے سوائے کچھ نہیں سب بھول جائیے
ہم تو اسی سوال میں گم ہو کے رہ گئے
پوچھا تھا اس نے میرا ٹھکانہ بتائیے
دے کر کبھی کہا نہیں کہ ہم نے کیا دیا
ایسے گدا نواز کے قربان جائیے
- کتاب : سرودِ روحانی (Pg. 299)
- اشاعت : Second
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.