رنگ دے اے میرے مولا رنگ دے
رنگ دے اے میرے مولا رنگ دے
رنگ دے اے میرے آقا رنگ دے
یہ لباس زیست ایسا رنگ دے
تا قیامت ہو نہ میلا رنگ دے
رنگ دے اور اس بلا کا رنگ دے
جو فنا میں بھی بقا کا رنگ دے
چین میرے دل کو اس وقت آئے گا
جیسا تو ہے مجھ کو ویسا رنگ دے
بس مجھے تو اب یہی منظور ہے
سب کو رنگ دوں مجھ کو ایسا رنگ دے
اپنے رنگ آرزو میں جان من
میرا دامان تمنا رنگ دے
میری خواہش گو تجھے معلوم ہے
مجھ کو اس سے بھی زیادہ رنگ دے
صدقۂ معراج پاک مصطفیٰ
رنگ دے میرا سراپا رنگ دے
رنگ وہ دے جو کہ ہر اک رنگ میں
اپنی رنگت کا نرالا رنگ دے
اس ولیؔ کو اے خدائے ذو الجلال
وحدت و کثرت کا دو گنا رنگ دے
- کتاب : کلام ولی ولی الکلام (Pg. 87)
- Author : شاہ محمد ولی الرحمٰن
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.